رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
مہلت
پُھول آنکھوں تک آ جائیں تو
رنگ معطل ہو جاتے ہیں
خُوشبو سانسوں میں گُھل مِل کر
کھو جاتی ہے
بینائی پلکوں کے پیچھے سو جاتی ہے
منظر مہمل ہو جاتے ہیں
رونے کی مہلت مِلتے ہی
ہم تو پاگل ہو جاتے ہیں
لیاقت علی عاصم
No comments:
Post a Comment