Saturday, 24 August 2024

روضے پہ حاضری کی ہے خواہش مرے نبی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روضے پہ حاضری کی ہے خواہش مِرے نبیؐ

کر بھی رہی ہوں اپنی سی کوشش مرے نبیؐ

ہو جائے جو کرم تو سنور جائیں میرے دن

مجھ پر کڑی ہے وقت کی گردش، مرے نبیؐ

دامن میں چاہے کتنی خطائیں ہوں، روزِ حشر

کرنا ہے آپ ہی کو سفارش، مرے نبیؐ

ہو جائیں جس سے راستے آسان زیست کے

کر دیجیے کرم کی وہ بارش مرے نبیؐ

روزِ جزا ہو آپﷺ کا سایہ مجھے نصیب 

ؐہے اتنی شازیہ کی گزارش مرے نبی


شازیہ عالم شازی

No comments:

Post a Comment