Monday, 26 August 2024

حسین تیغ لیے تازہ دم دکھائی دیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حسینؑ تیغ لیے تازہ دم دکھائی دیا

ادھر جو لاکھوں کا لشکر تھا کم دکھائی دیا

کچھ اس طرح سے ہوا ذکرِ حضرتِ عباسؑ

دِیے کی لَو میں نبیﷺ کا عَلم دکھائی دیا

کوئی تو نوکِ سناں پر بھی سر اٹھا کے چلا

کسی کی تخت پہ گردن میں خم دکھائی دیا

رسولِ پاکﷺ نظر آ رہے تھے اکبرؑ میں

مگر صغیر میں رب کا حرم دکھائی دیا

خدا کا شیرؑ سمایا ہوا تھا غازیؑ میں

جو کربلا میں خدا کی قسم دکھائی دیا


آثم سیال

No comments:

Post a Comment