بھلا یہ بھی عدالت طے کرے گی کیا؟
بھلا یہ بھی سیاست طے کرے گی کیا؟
بھلا یہ بھی ریاست طے کرے گی کیا؟
کہ عِدّت میری کتنی ہو؟
کہ مُدّت اس کی کتنی ہو؟
کہ کس سے میں کروں شادی ؟
کہ کس سے نہ کروں شادی ؟
عدالت ایک انساں کے
نجی سب فیصلے ایسے
بھلا کیوں طے کرے آخر؟
ہاں ایسے فیصلے سارے
محبت طے کرے گی بس
رفاقت طے کرے گی بس
عدالت طے کرے یہ کیوں؟
سیاست طے کرے یہ کیوں؟
ریاست طے کرے یہ کیوں؟
مسرور پیرزادو
No comments:
Post a Comment