Friday, 23 August 2024

حرف کی کائنات مانگتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حرف کی کائنات مانگتے ہیں

منقبت، حمد، نعت مانگتے ہیں

ہم سبھی آپ کے ہیں آپ کے ہیں

رحمت التفات مانگتے ہیں 

بے ثباتی نے گھیر رکھا ہے 

دیجیے ہم ثبات مانگتے ہیں

سبز گنبد کے سائے سائے رہے

آپ سے وہ حیات مانگتے ہیں

پنجتن پاک کے گھرانے سے 

سات پشتوں کا ساتھ مانگتے ہیں

جس سے آلؑ نبیﷺ کی پیاس بجھے

درد کی وہ فرات مانگتے ہیں

مانگ پھر مانگ اور مانگ زعیم

منقبت، حمد، نعت مانگتے ہیں


زعیم رشید

No comments:

Post a Comment