عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہوا ہے نہ ہو گا مثالِ محمدﷺ
جمالِ خدا اور جمالِ محمدﷺ
دعا میری مقبول ہو ہی گئی ہے
طفیل شہ دینﷺ و آل محمدﷺ
سبھی کو ملی بھیک اُن ہی کے در سے
نہیں کس پہ یارو نوال محمدﷺ
مقدر مِرا جاگ اُٹھے گا یقیناً
ملے سر پہ رکھنے کو نعال محمدﷺ
کبھی تُجھ کو اسحاق غم ہی نہ ہو گا
اگر دِل میں ہو گا خیالِ محمدﷺ
محمد اسحاق رضوی
No comments:
Post a Comment