Thursday, 8 August 2024

ہر ستارے سے عیاں ہے ان کی ہی مدحت کا راز

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر ستارے سے عیاں ہے ان کی ہی مدحت کا راز

سنگ ریزوں نے بتایا کلمۂ طیب کا راز

مرتبے بٹتے ہیں سب کو ان کے دامن سے یہاں

مصطفیٰؐ کے در پہ ہی ملتا ہے ہر عظمت کا راز

ہیں نبیﷺ وہ رہتی دنیا تک سبھی انسان کے

ہے پتہ ہم کو جہاں سے ان کی اُس رخصت کا راز

فیض سے ان کی نگاہوں کے غنی کا ہے لقب

ورنہ کس کو تھا پتہ عثمان کی ثروت کا راز

ہم نے عشقِ مصطفیٰؐ میں جان صابر دے دیا

آشکارا ہم پہ ہیں اپنی سبھی دولت کے راز


صابر علی قریشی

No comments:

Post a Comment