Friday, 3 September 2021

اشک غم کر دئیے دامن کے حوالے ہم نے

 اشکِ غم کر دئیے دامن کے حوالے ہم نے

ہائے افسوس یہ موتی نہ سنبھالے ہم نے

کوئی مشکل نہ تھا دشمن سے نمٹنا لیکن

آستینوں میں کئی سانپ جو پالے ہم نے

یہ بھی تیری ہی عطا تھی جو خدایا تیرے

حالتِ مرگ بھی احکام نہ ٹالے ہم نے

اب ہمارے لیے پھرتا ہے وہ نشتر لے کر

جس کے تلوؤں سے کبھی خار نکالے ہم نے


شمیم دانش

No comments:

Post a Comment