عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تخلیقِ کائنات کا آغاز آپﷺ ہیں
حرفِ مقطعات کا ہر راز آپ ہیں
حسن و جمال رکھا گیا خد و خال میں
اخلاق میں مثال ہیں، ممتاز آپ ہیں
پیغامِ حق ملا ہے انہیں کی زبان سے
دراصل اس خدا کی ہی آواز آپ ہیں
ہم عاصیوں پہ خاص کرم یہ خدا کا ہے
بخشش کا ہیں وسیلہ، اعزاز آپ ہیں
بے مثل اُس خدا کے وہ عبدِ خاص ہیں
سو ذات اور صفات میں اعجاز آپ ہیں
تخلیق کر کے آپ کو نازاں ہوا خدا
کہتا ہے بار بار؛ مِرا ناز آپ ہیں
یہ ساری کائنات بنی اُن کے سامنے
ہر راز میں خدا کے یوں ہمراز آپ ہیں
مونا نقوی
No comments:
Post a Comment