عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس دَم خیالِ خام کو پروازِ مِلی ہے
اُس دم مِرے دھیان میں بس روشنی ہوئی
لفظوں کی ضو سے میرا دہن بھی چمک اُٹھا
اُس دم مِری زبان میں بس روشنی ہوئی
اک کہکشاں سی خواب کے پہلو میں آ گئی
آنکھوں کے درمیان میں بس روشنی ہوئی
میرے نبیؐ کے وِرد سے گھر جگمگا اُٹھا
ہر سُو مِرے مکان میں بس روشنی ہوئی
پھر طالب و طلب کے کوئی درمیاں نہ تھا
دامن کے آسمان میں بس روشنی ہوئی
پانی کی موج موج میں جلنے لگے دِیے
موجوں کے بادبان میں بس روشنی ہوئی
جبریل امیںؑ کے ہاتھ میں روشن چراغ تھے
قرآں کے ہر نشان میں بس روشنی ہوئی
ثمینہ گل
No comments:
Post a Comment