Monday 25 December 2023

ملتی ہے ہر اک غم کی دوا کوئے نبی سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مِلتی ہے ہر اک غم کی دوا کُوئے نبی سے

ہوتا ہے کروڑوں کا بھلا کوئے نبی سے

رُخ کر کے میں طیبہ کی طرف سوتا ہوں اکثر

آتی ہے محبت کی ہوا کوئے نبی سے

کیا شانِ سخاوت ہے مدینے کے سخی کی

مانگا جو کسی نے وہ مِلا کوئے نبی سے

واللہ وہ خُوش بخت ہے قسمت کا دھنی ہے

ہوتا ہے جسے اذن عطا کوئے نبی سے

عُشّاق نبیؐ ایسے بھی ہیں کوئے نبی میں

ہوتے نہیں اک پل کو جُدا کوئے نبی سے

یہ صرف عقیدت ہی نہیں ہے یہ حقیقت

جو کچھ مِلا ہم کو مِلا کوئے نبی سے

رُکتے ہیں اشک، سنبھلتا ہی نہیں دل

جب ہوتے ہیں عشّاق جُدا کوئے نبی سے

اِمسال تو رہ جائے وہیں جا کے سکندر

آئے نہ پلٹ کر یہ گدا کوئے نبی سے


سکندر لکھنوی

No comments:

Post a Comment