عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تِری ہے ازل سے جاری ثنا مِرے اللہ
تِری ہی ذات کو ہے بس بقا مرے اللہ
فقط ہے تُو ہی جو نظمِ جہاں چلاتا ہے
یہ راز ہر کسی پہ ہے کُھلا مرے اللہ
کمی نہیں ہے کسی چیز کی مِرے گھر میں
کِیا ہے تُو نے ہی سب کچھ عطا مرے اللہ
ہے تُو معبود اور لائق ہے عبادت کے
ہے ہر اک سمت ہی تیری ضیا مرے اللہ
تُو ہی سب کا خالق و مالک ہے اور رازق ہے
تِری ہی چاہتے ہیں سب رضا مرے اللہ
تِرے ہی فضل سے ملتی ہے ہر خوشی مجھ کو
ہے تُو بیمار کو دیتا شفا مرے اللہ
بچا شیطان کے شر سے ہمیشہ آصف کو
ہے تجھ سے یہ سدا میری دعا مرے اللہ
حکیم آصف علی
No comments:
Post a Comment