عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اے خدا! جن کا مقدر یہ زیاں ہو، میں نہ ہوں
سُوئے طیبہ دوستوں کا کارواں ہو میں نہ ہوں
جس کو حاصل ہی نہیں ہو گی شفاعت آپﷺ کی
حشر کے میداں میں وہ طبقہ جہاں ہو، میں نہ ہوں
اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گی مِری بد قسمتی
انؐ کے مداحوں میں ربِ دو جہاں ہو میں نہ ہوں
اور اس عالم میں اب مجھ سے رہا جاتا نہیں
زائروں کی بھیڑ ان کا آ ستاں ہو، میں نہ ہوں
اپنے دامن میں چُھپا لینا مجھے شاہ اممﷺ
حشر میں سُورج کا جب تپتا سماں ہو میں نہ ہوں
تہذیب ابرار
No comments:
Post a Comment