رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
چتا میں بیٹھی خواہش
کہ جلتے بدن کی سرائے سے
کچھ فاصلے پر
اگر آنکھ میں ایک آنسو لیے
تم یہ سوچو
کہ دشت تمنا میں جلتا ہوا یہ پڑاؤ
تمہاری تھکن کا پڑاؤ ہے شاید
تو ہونے کی ہونی سے پوچھوں
بتا اب تِری خاک کے نم میں زرخیزیاں کس قدر ہیں
سعید احمد
No comments:
Post a Comment