عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
درودﷺ لب پر سجا رہے ہیں
خُدا کی سُنت نبھا رہے ہیں
نکال کر اپنے دل سے دُنیا
مدینہ اس میں بسا رہے ہیں
نبیِؐ بر حق کی نعت کہہ کر
ربیع الاوّل منا رہے ہیں
انہی پہ نعمت تمام ہے جو
رسولﷺ کے با وفا رہے ہیں
خُدا ہے اُن کا، وہ ہیں خُدا کے
جو نعت تیری سُنا رہے ہیں
عالمگیر ہراج
No comments:
Post a Comment