عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نبی میرا نرالا ہے، وہ اونچی شان والا ہے
حبیبِ رب تعالیٰ ہے، وہ اونچی شان والا ہے
کہا یوں آمنہ سے نُوریوں نے، سرورِ کونینؐ
تِرے گھر آنے والا، وہ اونچی شان والا ہے
دِکھا کر والضحیٰ چہرہ غرور اس چاند کا سارا
یوں پل میں توڑ ڈالا ہے، وہ اونچی شان والا ہے
نبی اسﷺ کو بنا کر دو جہانوں کا، نبوت پر
لگایا رب نے تالا ہے، وہ اونچی شان والا ہے
جو کھاری تھا کنواں وہ ہو گیا میٹھا، لعاب اس میں
جب آں حضرتؐ نے ڈالا ہے، وہ اونچی شان والا ہے
خدائے لم یزل کے بعد امجد! دو جہانوں میں
اسیؐ کا بول بالا ہے، وہ اونچی شان والا ہے
امجد اکبر
No comments:
Post a Comment