Saturday, 23 December 2023

ان کی چوکھٹ پہ جو پڑا ہوتا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


انؐ کی چوکھٹ پہ جو پڑا ہوتا

اپنی قامت سے بھی بڑا ہوتا

کاش ہوتا درخت برگد کا

آپؐ کے رستے میں کھڑا ہوتا

میں چٹائی کھجور کی یا پھر

انؐ کے گھر میں رکھا گھڑا ہوتا

خشت ہوتا کہ انؐ کے ہاتھوں سے

ایک دیوار میں جڑا ہوتا

انِ کے لشکر میں ہو کے شامل میں

بُولہب سے کہیں لڑا ہوتا

انؐ کی آمد سے  ہیں بہاریں سب

ورنہ موسم بہت کڑا ہوتا


مرتضیٰ اشعر

No comments:

Post a Comment