Sunday, 31 December 2023

قالو بلی سے آج تک اعلان نعت ہے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قالو بلی٭ سے آج تک اعلانِ نعت ہے

امکان کی یہ بزم تو ایوان نعت ہے

یٰسین نعت، سورۂ رحمان نعت ہے

الحمد نعت، سورۂ عمران نعت ہے

عرفان نعت حق کی عطا پر ہے منحصر

آنکھیں ملیں تو پورا ہی قرآن نعت ہے

طب ہو، معاشرت ہو یا میدان کار زار

"ہر گوشۂ حیات میں امکان نعت ہے"

مصرع کی شان دیکھیے اشعار دیکھیۓ

کتنی طویل دیکھیے دیوان نعت ہے

ہم سے گنہ گار بھی لکھنے لگیں اگر

فیضان نعت ہے یہ بھی فیضان نعت ہے


ابو لویزا علی

٭قَالُوا بَلَى: سوره الأعراف (۱۷۲)

No comments:

Post a Comment