Saturday, 23 December 2023

اپنا آپ سہارا بن پختہ ایک کنارا بن

 اپنا آپ سہارا بن

پُختہ ایک کِنارا بن

سب کو چَین سکُون مِلے

پیار کا ایسا دھارا بن

رستہ صاف دِکھائی دے

ایسا ایک سِتارا بن

روشن ساری دُنیا کر

تُو بھی چاند، سِتارا بن

دَھن کے لوگ پُجاری ہیں

صدف، نہ مٹی نہ گارا بن


صدف غوری

No comments:

Post a Comment