عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مکمل ہو کیسے ثنائے محمدﷺ
قیامت تلک ہے عطائے محمدﷺ
ہے امرِ الہٰی، نوائے محمدﷺ
ضیائے خدا سے، ضیائےمحمدﷺ
خدا کا کرم ہے عطائے محمدﷺ
ہے سارا ہی عالم گدائے محمدﷺ
عجب روشنی قلب و جاں میں در آئی
تصور میں جب میرے آئے محمدﷺ
ہر اک لمحہ ہوتا ہے احساس مجھ کو
اب آئے مدینہ اب آئے محمدﷺ
یہی فکر میری یہی ہے عقیدہ
جہاں میں نہیں کچھ سوائے محمدﷺ
یہ میری دُعا ہے کہ اے میرے مالک
رہوں حشر تک آشنائے محمدﷺ
دو عالم میں اک دائمی روشنی ہے
ہیں جس روز سے مُسکرائے محمدﷺ
نبیﷺ سے محبت، خدا سے محبت
ولائے خدا ہے، ولائے محمدﷺ
بشر کو سِکھاتے ہیں جینے کا یہ فن
خُدا کی قسم اُسوہ ہائے محمدﷺ
یہ بزم دو عالم ہو آئینہ صورت
اگر اپنا جلوہ دکھائے محمدﷺ
خدا کا ہے یہ خاص اکرام رومی
ازل سے رہی ہوں فدائے محمدﷺ
رومانہ رومی
No comments:
Post a Comment