Wednesday, 27 December 2023

درود پڑھتے رہیں زندگی بناتے جائیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


درود پڑھتے رہیں زندگی بناتے جائیں

خُدا کے ساتھ مِلیں، زندگی بناتے جائیں

حِرا کے غار سے آواز یہ بلند ہوئی

ہمارے ساتھ چلیں زندگی بناتے جائیں

یہ بارگاہِ ادب ہے، یہاں پہ واجب ہے

بلند سانس نہ لیں، زندگی بناتے جائیں

فنا پذیر اگر خیمۂ حیات ہو جائے

سلام و نعت پڑھیں زندگی بناتے جائیں

بلالؓ و بُوزرؓ و مقدادؓ سے سبق سیکھیں

نبیِ کے راستے میں زندگی بناتے جائیں


مکرم حسین اعوان

No comments:

Post a Comment