عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اعظم ہے تُو عظیم ہے اے ربِ دو جہاں
عالم ہے تُو علیم ہے اے رب دو جہاں
ہم کیا ہیں صرف تیرے ارادے کا عکس ہیں
تُو مدرک فہیم ہے اے رب دو جہاں
دیتا ہے روز رزق بھی ہر اک جنین کو
تُو رازق کریم ہے اے رب دو جہاں
تخلیقَ کاٸنات بھی تیری عطا سے ہے
تُو خالق حشیم ہے اے رب دو جہاں
شہ رگ کے قرین تِرا ماوراء جسد
تُو بے جسد جسیم ہے اے رب دو جہاں
دیکھی ہیں تیری لوحِ جہاں کی تجلیاں
تُو راقم رقیم ہے اے رب دو جہاں
موسیٰ کو تاب کب تھی کہ دیکھے تِری جھلک
جلوہ تِرا زعیم ہے اے رب دو جہاں
شام و سحر جو سانس کی خاطر ہے کیف زا
تُو ہی وہی شمیم ہے اے رب دو جہاں
تجھ سے بڑا ہے کون جو بخشے گُنہ کو
صابر بہت اثیم ہے اے رب دو جہاں
صابر جاذب
No comments:
Post a Comment