عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ جو روشن ماہ ہے میرے حضورﷺ
تیری گردِ راہ میرے حضورﷺ
ہے اسی پہ مہرباں میرا خدا
جس کو تیری چاہ میرے حضورﷺ
یہ زمیں اور خوبصورت آسماں
تیری جلوہ گاہ میرے حضورﷺ
لب پہ رہتا ہے تیراﷺ نام بس
دل میں تیری چاہ میرے حضورﷺ
حاضری ہو آپ کے ہاں کس طرح
کچھ نہ رختِ راہ میرے حضورﷺ
لیجیے سُن اب تو آصف کی دُعا
اب تو ذُوالحج ماہ میرے حضورﷺ
حکیم آصف علی
No comments:
Post a Comment