Monday, 25 December 2023

اے رب ذوالجلال اے ذی قوہ و المتین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے رب ذوالجلال، اے ذی قوہ و المتین 

میرے پروردگار 

کروں تیری حمد میں صبح و شام 

جیسے کرتے ہیں پرندے لیل و نہار

تیری رحمتوں کی کوئی حد نہیں

تیری نعمتوں کے خوان

اترتے ہیں بے شمار

اے مہربان، اے رحیم

زندہ و پائندہ ہے تُو

پھیلا ہوا ہے نور تیرا 

ارض و سماوات میں 

میری آنکھوں کو بھی منوّر کر دے 

اور عطا کر روشنی مضمحل رُوح کو

کھنکتی مٹی کا 

اک حقیر ذرہ تھی میں

اپنی رحمت سے ڈھانپ کر 

بنا دیا مجھ کو اشرف المخلوقات 

لازم ہے کروں صرف تیری ہی بندگی

کہ یہی ہے صراط المستقیم

اے رب الفلق 

چاک کر سیاہی میرے قلب کی 

دِین و دنیا کی بھلائی

مجھ کو مِلے 

ذِکر سے تر ہوں گر زبان و دل مِرے 

ظاہر و پوشیدہ سے واقف ہے تُو

کر دے مجھے بھی معتبر 

بخش دے ہر اک خطا

دُور کر دے ہر اندیشۂ ملال 


سلمیٰ جیلانی

No comments:

Post a Comment