Friday, 29 December 2023

دیکھتا ہوں قافلے طیبہ سے جب آتے ہوئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دیکھتا ہوں قافلے طیبہ سے جب آتے ہُوئے

آنکھ بھر آتی ہے اکثر دل کو سمجھاتے ہوئے

کچھ تو ایسا ہے کہ ذوقِ دِید بُجھتا ہی نہیں

مِلتے ہیں زائر وہیں کی بات دُہراتے ہوئے

سیرتِ سرکارﷺ پڑھ کر ہم سے ننگِ زندگی

آئینے کے پاس سے جاتے ہیں کتراتے ہوئے

قُل ہُوَ اللّٰہُ اَحَد کو آپﷺ نے سمجھا دیا

ایک سے قول و عمل کی راہ دِکھلاتے ہوئے

سب اُجالے آپؐ کے قدموں سے لِپٹے ہیں حضورؐ

ہم اندھیرے میں ہیں اب تک خُود کو بہکاتے ہوئے


رباب رشیدی

No comments:

Post a Comment