عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مُژدہ کرم کا لے کر تشریف لا رہے ہیں
سرکارؐ نور پیکرﷺ تشریف لا رہے ہیں
آدمؑ کو فخر جن پر نازاں ہیں جن پہ عیسیٰؑ
بے شک وہی پیمبرؐ تشریف لا رہے ہیں
محشر کی دُھوپ کا اب خطرہ نہیں ہے آقاؐ
اوڑھے کرم کی چادر تشریف لا رہے ہیں
چہرے کِھلے ہوئے ہیں دُنیا کے مُفلسوں کے
سب بے کسوں کے یاور تشریف لا رہے ہیں
تو کیا ضمیر کرنے سیراب دو جہاں کو
اکرام کے سمندر تشریف لا رہے ہیں
ضمیر یوسف
No comments:
Post a Comment