Sunday, 31 December 2023

دل آپ کی خوشبو سے ہے آباد نبی جی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل آپؐ کی خُوشبو سے ہے آباد نبی جی

کرتے ہیں ہر اک درد سے آزاد نبی جی

یہ جن و بشر، ماہ و مہر، دور کی باتیں

ذرّوں کی بھی سُن لیتے ہیں فریاد نبی جی

اک نظرِ کرم ہو تو کہیں داد بھی پاؤں

اب تک ہوں فقط مصرعۂ بیداد، نبی جی

تم حال صبا! در پہ مِرا، رو کے سُنانا

کہنا کہ یہ بے بس کی ہے رُوداد، نبی جی

جب آپؐ سنواریں گے تو حالات ہمارے

گردش بھی نہ کر پائے گی برباد نبی جی

تا عمر رہے زین گدائے شاہِ بطحیٰﷺ

فرمائیے منگتے کا جہاں شاد نبی جی


زین شکیل

No comments:

Post a Comment