عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو
آؤ، اے حاجیو! احمدﷺ کا سراپا دیکھو
لطفِ کوثر کا تمہیں آئے گا پانی پی کر
انؐ کی ٹھوکر سے نکلتا ہوا دریا دیکھو
کیسی ہوتی ہے تڑپ عشق کی اے عاشقِ جاں
شمعِ اُمید میں پروانے کا جلنا دیکھو
کعبہ قوسین کُجا اور مدینہ ہے کُجا
چلتا پھرتا ہوا یاں نُور کا جلوہ دیکھو
ہیں جناں مثل نگر، کوچہ و بازار گلی
آؤ، اک بار نبیﷺ کا بھی محلّہ دیکھو
دیکھا تو ہو گا بہت عرش سے پانی بہنا
مہہ انجم کی جبیں کا یہ پسینہ دیکھو
چھوڑو بے لطف ہے وہ شمس کے چہرے پہ کرن
انؐ کے چہرے سے شعاعوں کا نکلنا دیکھو
کرن زہرہ
No comments:
Post a Comment