عشق سمندر
درد جزیرے
یاد کی لہریں
سِیپیں آنکھ سی
اشک ہیں موتی
ریت سے لپٹی
کرب کی موجیں
دُکھ کا سُورج
پیاس کی شِدت
کھارے آنسو
آس کی ناؤ
خواب کے لنگر
درد و الم کے
مد و جزر ہیں
ہُو کا عالم
ایک طلاطم
بعد از طوفاں
حال پریشاں
غم کے بادل
دل بھی نگہت
اُجڑا ساحل
حمیرا نگہت
No comments:
Post a Comment