عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہے یٰسین و طہٰ جو نام محمدﷺ
خدا جانتا ہے مقامِ محمدﷺ
انہیں کا ہے مستقبل و حال و ماضی
یہ ہے رفعت و احتشامِ محمدﷺ
زمانے کو تعبیر عشرت ملے گی
جب آئے گا زیرِ نظامِ محمدﷺ
فقط قاب قوسین ہے اک اشارا
بلند اس سے بھی ہے مقامِ محمدﷺ
کتابِ حیاتِ دو عالم کو حق ہے
معنون کیا ہے بنامِ محمدﷺ
عمل سے منور، عبادت سے روشن
نگاہوں میں ہیں صبح و شامِ محمدﷺ
رباب اب یہ عالم ہے بے تابیوں کا
کہ ہر لحظہ لب پر ہے نامِ محمدﷺ
رباب رشیدی
No comments:
Post a Comment