عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہر چمن آپﷺ کا ہر گلی آپﷺ کی
سارے عالم میں ہے روشنی آپﷺ کی
سارے نبیوں میں اعلی مقام آپﷺ کا
سارے نبیوں میں ہے رہبری آپﷺ کی
ساری دنیا بنی آپﷺ ہی کے لیے
ہم نے دیکھی مگر سادگی آپﷺ کی
آپﷺ آقا ہیں میں آپﷺ کا ہوں غلام
میرے جیون کی ہے ہر گھڑی آپﷺ کی
اب تو آقاﷺ مدینے بلا لیں مجھے
میں کروں گا وہیں نوکری آپﷺ کی
ہے نبیﷺ کے غلاموں کا ادنیٰ غلام
تب ہی قسمت ہے شائق بڑی آپﷺ کی
سید شائق شہاب
No comments:
Post a Comment