Sunday 24 December 2023

راحت جان ذکر ان کا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


راحتِ جان ذِکر اُنﷺ کا ہے

دِین و ایمان ذِکر انﷺ کا ہے

انؐ کی توصیف میں ہے ہر سورہ

سارا قرآن ذِکر انﷺ کا ہے

آج رِم جِھم ہے نُور کی گھر میں

آج مہمان ذِکر انﷺ کا ہے

میری پُونجی قفط ہے نعت اُنؐ کی

میرا سامان ذِکر انﷺ کا ہے

میرا دل اس کی سلطنت ہے سعید

میرا سلطان ذِکر انﷺ کا ہے


سعید عباس

No comments:

Post a Comment