Thursday, 21 December 2023

محبت میں عقیدے کی پذیرائی ضروری ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محبت میں عقیدے کی پذیرائی ضروری ہے

محمدﷺ کے لیے لفظوں میں سچائی ضروری ہے

ہو اتنی تاب اِن آنکھوں میں ان کا دیکھ لوں روضہ

مگر اس کے لیے آنکھوں میں بینائی ضروری ہے

میں اس سے پہلے کہ آباد کر لوں قبر کا گوشہ

مجھے اک بار پھر کعبے کی انگنائی ضروری ہے

مِری کوشش یہی ہے نعت میں خوشبو ہی خوشبو ہو

تو یہ معلوم ہو جذبوں میں رعنائی ضروری ہے

نہ جانے کب بلائیں گے مجھے آقاﷺ مدینے میں

نہ جانے کب تلک مجھ پر شکیبائی ضروری ہے

بہت بیمار ہے دل سبز گنبد کی زیارت کا

کرم سرکارؐ اس دل کی مسیحائی ضروری ہے

محمدﷺ اور ان کی آل سے کیجے وفاداری

عقیدت کے سمندر میں یہ گہرائی ضروری ہے

خموشی اچھی ہے لیکن یہ فرمانِ محمدﷺ ہے

اگر حق پر ہو تم مینا تو گویائی ضروری ہے


مینا نقوی

No comments:

Post a Comment