مُوڈی
یہ کیا کہ جب تمہارا مُوڈ ہو
میرا نمبر ملاؤ
مجھے بولو؛ کہ تم سے بات کرنی ہے
اور مجھ سے پیار چاہو
سُنو! جاناں
بہت چاہا ہے میں نے تم کو
لیکن، اب میں تھک گئی ہوں
اور آج میں نے خُود سے عہد کر ڈالا ہے
مخص تیرا نہیں
اب، میں اپنا مُوڈ بھی دیکھا کروں گی
رابعہ بصری
No comments:
Post a Comment