عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جو مدح کر رہے ہیں رسالت مآبؐ کی
کب مانتے ہیں بات خُدا کی کتاب کی
ام الکتاب درس عمل جس نے دے دیا
دکهلائی راه جس نے عذاب و ثواب کی
سرچشمۂ حیات سمجهنے لگے اسے
سمجهی کہاں ہے اصلیت ہم نے سراب کی
احوال عرض کیا کریں ان کی جناب میں
ہمت نہ جن کے دل میں رہے احتساب کی
توقیر دل سے ہاشمی کرتا نہیں کوئی
اس خطبۂ وِداع کی، ان کے خطاب کی
انور جاوید ہاشمی
No comments:
Post a Comment