عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمدﷺ نے لوگو دُعا کی، دوا کی
مگر صرف تم نے خطا کی، دعا کی
محبت،۔ رواداری،۔ تکریم آدم
یہی اُسوِۂ حسنٰی مِرے مصطفیِٰؐ کی
یہ فِرقوں کے جھگڑے یہ اُلجھے مسائل
تُو بُھولا روایت بھی دِینِ خدا کی
محمدﷺ سراپا ہے اک آشنا کا
عجب داستاں ہے مکمل وفا کی
یہ عشقِ محمدﷺ بجا اے سفیرو
نہ کردار ویسا نہ آہٹ ادا کی
محمدﷺ ہے رحمت زمین و زماں پر
تُو زحمت سراپا زمینِ خدا کی
عیادت ہے خُود اک عبادت کی صُورت
یہ سُنت ہے روشن مِرے مصطفیٰؐ کی
محمدﷺ نے بخشا سبھی دُشمنوں کو
تُو بخشے نہ عزت بھی اپنی رِدا کی
جو ذِلّت کا ٹیکا بنا تُو جہاں میں
یہ منشا نہیں عاصمی جی خُدا کی
شفقت عاصمی
شفقت علی کمبوہ
No comments:
Post a Comment