Sunday, 31 December 2023

بستر پہ بغل میں مرے تکیہ نہیں ہوتا

زعفرانی غزل


بستر پہ بغل میں مِرے تکیہ نہیں ہوتا

بیگم سے اگر میں کبھی رُوٹھا نہیں ہوتا

اب گھرکی یہ حالت ہے بتاؤں تجھے میں کیا

"گر دیگچہ ہوتا ہے تو چمچہ نہیں ہوتا”

بیگم سے پِٹا کرتے سبھی روز یقیناً

دُنیا میں اگر کوئی بھی جُھوٹا نہیں ہوتا

لٹُو سا بنا گُھومتا ہوں تیری گلی میں

اے کاش تِرا گھر کبھی دیکھا نہیں ہوتا

افسر جو بنا ہوتا تو ٹکلا بھی چمکتا

دن بھر یوں مِرا دیکھو تماشہ نہیں ہوتا

دیدار کبھی کرنے وہاں میں چلا جاتا

گھر اس کے اگر پالتو کُتا نہیں ہوتا

مُرغی یہ جو اِتراتی ہے مُرغے کے ہی بل پر

بیوہ ہی سدا رہتی جو مُرغا نہیں ہوتا

حیران کیے رکھتا ہے یہ عشق ہمیں تو

مجنوں تو یہاں ہوتی ہے لیلیٰ نہیں ہوتا


کرم حسين بزدار

No comments:

Post a Comment