Tuesday, 26 December 2023

کھل کہ ہنسنے پہ وہ سوچیں کہ ٹیکس لگایا جائے

کھل کہ ہنسنے پہ وہ سوچیں کہ ٹیکس لگایا جائے

ممکن ہے اب اشکباری پہ بھی ٹیکس لگایا جائے

سردیوں میں دُھوپ سیکنا بھی جُرم ہی تصوّر ہو

مُمکن ہے گرمیوں میں چھاؤں پہ ٹیکس لگایا جائے

سامان زیست تو پہلے ہی میسّر نہیں مالیے کے بغیر

اب مجلسِ شاہی چاہے کہ مرنے پہ ٹیکس لگایا جائے

پیدل چلنے والوں کے رستے کی کڑی نگرانی کی جائے

پھر یک لخت ہی قدم قدم گِن کہ ٹیکس لگایا جائے

حُسن پہ اُٹھتی ہوئی عِشقیہ نظروں کو بھی تاڑا جائے

عین مُمکن ہے اب تیرِ چشم پہ بھی ٹیکس لگایا جائے

وہ فکر و عمل جن سے عامیوں کو کوئی فائدہ پہنچے

ایسے افکارِ بغاوت کو غدّار ٹھہرا کر ٹیکس لگایا جائے

کب ظُلم و جبر غلامی و بیروزگاری کے عذاب ٹلیں گے

کیوں نا اک مُٹھی ہو کہ ان سب پہ ٹیکس لگایا جائے


امتیاز فہیم 

No comments:

Post a Comment