عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سید الانبیاءﷺ، سید المُرسلیںﷺ
آپﷺ کو یاد کرتا ہے قلبِ حزیں
آپﷺ عین الیقیں، آپ صادق امیں
آپﷺ کی ذات ہی فخرِ روٸے زمیں
عالمِ امر میں لامکاں کے مکیں
آپﷺ کا تخت، تختِ خدا کے قریں
آپﷺ ہی قبر میں عاصیوں کے مُعیں
آپﷺ ہی حشر میں عاصِمُ المسلمیں
آپﷺ لاہُوت و ناسُوت کے رازداں
آپﷺ ہی محرمِ حالِ عرشِ بریں
سدرةُ المنتہٰی آپﷺ کی رہگُزر
آپﷺ غارِ حرا میں بھی خلوت نشیں
آپﷺ بحرِ عطا، میں سراپا خطا
مجھ پہ نظرِ کرم رحمتِ عالمیںﷺ
میری گُفتار میں، میرے اشعار میں
آپﷺ ہی آپ ہیں، کوٸی دُوجا نہیں
ہم زمیں زاد واصف ہیں اُن کے غلام
ہفت افلاک ہیں جن کے زیرِ نگیں
جبار واصف
No comments:
Post a Comment