Friday, 22 December 2023

جھکی ہوئی یہ جبیں ہے حضور دیکھیں نا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جھکی ہوئی یہ جبیں ہے، حضورﷺ دیکھیں نا

ہمارا قلبِ حزیں ہے، حضورﷺ دیکھیں نا

کسی کا کوئی تو ہوتا ہے اتنے لوگوں میں

ہمارا کوئی نہیں ہے، حضورﷺ دیکھیں نا

ہماری آنکھ میں خوشیوں کا رقص ہوتا تھا

اب ان میں درد مکیں ہے، حضورؐ دیکھیں نا

ہمیں نکالا گیا پہلے آسمانوں سے

اور اب تو تنگ زمیں ہے، حضورؐ دیکھیں نا

دلِ حزیں کا فقط آپﷺ کی نظر کے سِوا

کوئی علاج نہیں ہے، حضورﷺ دیکھیں نا

حضورﷺ کوئی نہیں آپ کے سِوا میرا

حضور کوئی نہیں ہے، حضورﷺ دیکھیں نا


دانش اعجاز

No comments:

Post a Comment