Tuesday, 5 December 2023

اے خدا میری مشکلوں کو ٹال دے

 اے خدا! میری مشکلوں کو ٹال دے

مجھے عمر بھر کا نہ ملال دے

تُو اتنا مجھ پر کمال کر

میرے دل کو سنبھال کر

مجھے ٹُوٹنے سے بچا کر

مجھے اپنی محبت لا زوال دے

میری لغزشوں کو معاف کر

تُو مجھ پر اپنا اختیار کر

اپنی رحمتوں کا حصار کر

اور خوشیاں بے حساب دے

مولا! تُو اپنا کرم دکھا

مجھے اک دن اپنا حرم دکھا

میرا اس طرح کا انتظام کر

جنت کے پتھر کو چُومتے ہی

میری زندگی کا اختتام کر


نیناں غزل

No comments:

Post a Comment