شیوخ و شاہ کو سمجھو نہ پاسبانِ حرم
یہ بندگانِ زر و سیم ہیں خدا کی قسم
شیوخ و شاہ تو ہیں خود شریکِ ظلم و ستم
شیوخ و شاہ سے رکھو نہ کچھ امیدِ کرم
امیر کیسے نہ واشنگٹن کے ساتھ رہیں
انہی کے دم سے ہیں ساری امارتیں ہمدم
یہ مانگتے ہیں دعائیں برائے اسرائیل
کہ اسرائیل سے ہیں بادشاہتیں قائم
غرض انہیں تو فقط اپنے تخت و تاج سے ہے
انہیں شہید فلسطینیوں کا کیوں ہو غم
گماشتے ہیں، یہ سب سامراج کے یارو
عدو کے ساتھ ہی کرنا ہے ان کا بھی سرخم
حبیب جالب
No comments:
Post a Comment