Saturday, 20 August 2022

آقا کی نبوت کے نگہدار ابوبکر

 عارفانہ کلام منقبت بر سیدنا ابوبکرؓ


آقاﷺ کی نبوت کے نگہدار ابوبکرؓ

اسلام کے پہلے سپہ سالار ابوبکرؓ 

اک بار بھی آیا نہ کوئی ان کے مقابل 

اصحابؓ کو تسلیم تھے سردار ابوبکرؓ 

ایندھن ہے جہنم کا وہ ملعون یقیناً 

دیتا ہے جو کچھ بھی تجھے آزار ابوبکرؓ

 تو ثور کے اس غار میں جھانکے تو کُھلے گا

آقاﷺ کے تنِ پاک کے بردار ابوبکرؓ 

اللہ کے احکام سے پیچھے نہ ہٹے تھے 

سرکارؐ کے کردار سے سرشار ابوبکرؓ 

گھر بار لُٹایا تھا اشارے پہ نبیؐ کے 

اسلام کے ایوان کے معمار ابوبکرؓ  

ایمان میں اعمال میں لازم ہے اطاعت  

قرآن نے ٹھہرائے ہیں معیار ابوبکرؓ 


احمد عقیل

No comments:

Post a Comment