Saturday, 20 August 2022

پاکیزہ دعاؤں کا اثر بول رہا تھا

 منقبت بر سیدنا عمرؓ


پاکیزہ دعاؤں کا اثر بول رہا تھا 

کیا مرد جری، مرد ہنر بول رہا تھا 

ماں کے لیے بے خوف و خطر بول رہا تھا 

قدوس کے لہجے میں بشر بول رہا تھا 

کس شان سے انمول گہر بول رہا تھا 

خطاب کا دل اور جگر بول رہا تھا 

تہمت کی زباں بولنے والوں کے مقابل 

قرآں کی زباں بن کے عمرؓ بول رہا تھا 


نادر صدیقی

No comments:

Post a Comment