ؓعارفانہ کلام منقبت بر عثمان
اللہ، اللہ! یہ تھی سیرتِ عثمانِ غنیؓ
دِین پر صَرف ہوئی دولتِ عثمانِ غنیؓ
رفتہ رفتہ وہ بڑھی عظمتِ عثمانِ غنیؓ
دونوں عالم میں ہوئی شہرت عثمانِ غنیؓ
اک ذرا بیعتِ رضواں کی بھی تفسیر پڑھو
بیعت، اللہ کی ہے، بیعتِ عثمانِ غنیؓ
کرمِ خالق کونینﷺ رہا شامل حال
قابلِ رشک بنی، قسمتِ عثمانِ غنیؓ
آپ نے جامع قرآن کا لقب پایا ہے
دین و دنیا میں بڑھی عظمتِ عثمانِ غنیؓ
عشقِ اللہ و رسولﷺ آپ کو مل جائے گا
دل میں پیدا تو کریں اُلفتِ عثمانِ غنیؓ
وہ صحابی تھے، مجاہد تھے، خلیفہ تھے نصیر
نازِ اسلام بنے،۔ حضرتِ عثمانِ غنیؓ
سید نصیرالدین نصیر
No comments:
Post a Comment