عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رحمت کا ہے دروازہ کُھلا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم انﷺ کا صدا مانگ ارے مانگ
جن لوگوں کو یہ شک ہے کہ کرم ان کا ہے محدود
ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا، مانگ ارے مانگ
آ جائے گا اک روز بھی طیبہ سے بلاوا
ہر وقت مدینے کی دعا مانگ ارے مانگ
بھر جائے گا کشکول مرادوں سے تِرا بھی
بن کر میرے آقاؐ کا گدا مانگ ارے مانگ
مایوس نہ ہو یہ مِرے لجپال کا در ہے
ہے کس لیے خاموش کھڑا مانگ ارے مانگ
سرکارِ سے سرکارِ کو مانگوں گا نیازی
سرکارِ نے جس وقت کہا مانگ ارے مانگ
عبدالستار نیازی
No comments:
Post a Comment