عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میرے لیے ہر ایک فضا سازگار ہے
اور کیوں نہ ہو کہ تو مِرا پروردگار ہے
دیدار اس کو اور نہ اسے ہو سکا نصیب
اِک طُور پر تها، ایک یہاں بے قرار ہے
کیا کیا نہ روگ جاں کو لگائے ہیں مالکا
جانا یہ جب کہ، تُو مِرا تیماردار ہے
میری یہ آرزو کہ عطا سب ہو ایک ساتھ
اور مجھ پہ تیرا لطف و کرم قسط وار ہے
میری طلب کے دشت کی وسعت بهی بیکراں
بحر سخا بهی تیرا یونہی بے کنار ہے
نیلم ملک
No comments:
Post a Comment