جیسے بھی حالات تھے ہم نے مُسکرانے کی ٹھانی
غم کو نہ آنے دیا چہرے تک چُھپانے کی ٹھانی
ٹُوٹے ہوئے خواب کا ملبہ اتنا بھاری تھا مت پوچھ
مجبور حالوں نے لیکن اس کو اُٹھانے کی ٹھانی
حالانکہ میں مر گیا جب مجھ پر تشدّد ہُوا تھا
اللہ پرستوں نے مجھ کو لیکن جلانے کی ٹھانی
حیراں ہوں تعلیم یہ کس تہذیب کی ہے کہ جس نے
عورت گُنہ ہے، نحوست ہے یہ بتانے کی ٹھانی
اللہ نے مجھ کو شعورِ مذہب عطا کر دیا تھا
شدّت پسندی سے تب لوگوں کو بچانے کی ٹھانی
عورت مخالف مِرے لوگوں نے ہمیشہ ہی اعجاز
پروین شاکر کو عام اک عورت بنانے کی ٹھانی
اعجاز کشمیری
No comments:
Post a Comment