عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مجھ میں جو کچھ ہے انؐ کے نُور کا ہے
میرا سب کچھ مِرے حُضورؐ کا ہے
اب کوئی درمیاں نہ آئے، کہ وقت
نعتِ سرکارﷺ کے ظہور کا ہے
لکھنے بیٹھا ہوں نعتِ سرورِ دیںؐ
امتحاں اب مِرے شعور کا ہے
نعت ہے، میں ہوں اور عالمِ وجد
یہ سماں کیف کا، سُرور کا ہے
تم ارادہ کرو مدینے کا
یہ سفر دل سے کوئی دور کا ہے
سر کے بل کیوں نہ جاؤں انؐ کے حضور
حُکم آخر مِرے حضورؐ کا ہے
انؐ کے در کا غُلام ہوں جاوید
اس لیے حق مجھے غُرور کا ہے
جاوید اکرم
No comments:
Post a Comment