Wednesday, 6 December 2023

پاک وطن تو پیارا عظمت کا گہوارا

 پاک وطن تُو پیارا


پاک وطن تُو پیارا، عظمت کا گہوارا

چمکے چاند ستارہ، چمکے چاند ستارا


پاک وطن کے رہنے والے ہم سب پاکستانی

کُندن جیسی مٹی اپنی، امرت جیسا پانی

خیبر ہے عظمت کی نشانی، راوی نُور کا دھارا

پاک وطن تُو پیارا، عظمت کا گہوارا

چمکے چاند ستارہ، چمکے چاند ستارا


گومل اور بولان میں گونجیں، جام درک کے گیت

حںّا تیری لہر لہر میں عظمت کے سنگیت

پربت پربت وادی وادی ہمت کا لشکارا

پاک وطن تُو پیارا، عظمت کا گہوارا

چمکے چاند ستارہ، چمکے چاند ستارا


سچّل حق کے دِیے جائے، وارث نُور اُچھالے

سہون کے شہباز دلوں کو تُو نے دئیے اُجالے

داتا تیرے در کا سایہ دُکھ میں بنے سہارا

پاک وطن تُو پیارا، عظمت کا گہوارا

چمکے چاند ستارہ، چمکے چاند ستارا


سُورج جیسے شہر سجیلے، چاند کے جیسے گاؤں

سینوں میں ایمان کا شعلہ، سر پہ یقیں کی چھاؤں

روشنیوں کا ایک سمندر جس کا نہیں کنارا

پاک وطن تُو پیارا، عظمت کا گہوارا

چمکے چاند ستارہ، چمکے چاند ستارا


ساقی جاوید

سید شوکت علی

No comments:

Post a Comment